وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹووزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں آج ملک کو ایک ایسی صورتحال کا سامنا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ حکومت وہ تمام اقدامات اٹھائے گی جس سے عوام اور ہر شعبے کو اس مشکل گھڑی میں ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ کورونا کے ساتھ ساتھ ہمیں غربت جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ثانیہ نشتر نے اجلاس میں شریک شرکا کو بریفنگ دی۔
ملک میں ممکنہ حد تک صنعتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
مشیر تجارت نے کہا کہ کارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے ملازمین کے تحفظ کے لئے اقدامات کو باہمی مشاورت سے حتمی شکل دی جا رہی ہے، تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات اور اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ آج ملک کو ایک ایسی صورتحال کا سامنا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس مشکل صورتحال میں حکومتی اداروں کو مزید متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، حکومت وہ تمام اقدامات اٹھائے گی جس سے عوام اور ہر شعبے کو اس مشکل گھڑی میں ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔کورونا کے ساتھ ساتھ ہمیں غربت جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کمزور طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لائے گی۔ بیرون ملک پاکستانی اور ملک میں موجود مخیر حضرات ہمارے لئے امید کی کرن ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔